ڈرائیونگ کے دوران قلب پر حملہ ، ہوم گارڈ کی موت

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) گاڑی چلانے کے دوران قلب پر حملہ سے ایک ہوم گارڈ فوت ہوگیا۔ سکندرآباد کے علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مارکٹ پولیس کے مطابق 41 سالہ انجینلو جو ہوم گارڈ تھا کوالیس گاڑی کا ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ انجینلو ویسٹ زون ٹاسک فورس سے وابستہ تھا جو کل رات گاڑی لے کر مونڈھا مارکٹ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ مٹو گوڑہ علاقہ میں اچانک اس کی گاڑی رک گئی اور ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک عملے نے انجینلو کی حالت دیکھ کر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ٹریفک عملے نے انجینلو کو سی پی آر بھی کیا اور فوری سکندرآباد کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں وہ علاج کے دورن فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ قلب پر حملہ کے سبب انجینلو کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع