ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر کو ایک سال کی سزا

   

حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائیوں میں شدت پیدا کردی گئی ہے اور اب تازہ واقعات میں خاطی عہدیداروں اور ملازمین کے خلاف عدالتوں کے فیصلے بھی آنے لگے ہیں ۔ اے سی بی کے خصوصی اقدامات کے سبب فیصلے بھی منظر عام پر آنے لگے ہیں۔ اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق اسکام کورٹ کے خصوصی جج جسٹس جناب محمد افروز اختر نے ورنگل کے ایک مقدمہ میں فیصلہ سنادیا ہے ۔سینئیر آڈیٹر آفس برائے ڈسٹرکٹ آڈیٹ آفیسر ( اسپیشل سیل) کے چندرایا کو عدالت نے ایک سال کی سزا اور 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ سرویس پنشن کے معاملہ میں درخواست گذار سے سینئیر آڈیٹر چندریا نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور ڈھائی ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اے سی بی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ع