نیویارک : امریکہ کی ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اورپیش اماموں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی توثیق کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ٹرمپ کی توثیق کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلال الظہیری سمیت مختلف پیش اماموں نے ٹرمپ کی جانب سے جنگیں ختم کرنے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کے اعلان کو اپنی جانب سے توثیق کا سبب قرار دیا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا کہ علما اور پیش اماموں کی حمایت پر ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔