ڈپٹی چیرمین راجیہ سبھا کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد

   

نئی دہلی : راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے بعد راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو کی رہائش گاہ پر اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش ، مرکزی وزیر پیوش گوئل اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اس میٹنگ میں موجود رہے۔اپوزیشن پارٹیوں نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف پیش کی عدم اعتماد کی تحریک ، وینکیا نائیڈو کی رہائش گاہ پر اعلی سطحی میٹنگاپوزیشن پارٹیوں نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف پیش کی عدم اعتماد کی تحریک ، وینکیا نائیڈو کی رہائش گاہ پر اعلی سطحی میٹنگاپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان اتوار کو راجیہ سبھا سے بھی زرعی بل پاس ہوگیا۔ زراعت سے وابستہ دونوں بل صوتی ووٹ سے پاس ہوئے۔ ایوان بالا میں بل پر بحث کے بعد وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے جواب دیا اور اس کے بعد اپوزیشن نے ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے ایوان میں رول بک بھی پھاڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں سارے قوانین توڑ دئے گئے ہیں۔ادھر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے بعد راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو کی رہائش گاہ پر اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش ، مرکزی وزیر پیوش گوئل اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اس میٹنگ میں موجود رہے۔کانگریس کے راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ کو جمہوری رایتوں کا تحفظ کرنا چاہئے ، لیکن اس کی بجائے ان کے رویہ نے آج جمہوری روایتوں اور عمل کو نقصان پہنچایا ہے ، اس لئے ہم نے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔