چنڈی گڑھ : ہریانہ ڈیری ڈیولپمنٹ کوآپریٹیو فیڈریشن کے چیئرمین رندھیر سنگھ گولن نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے ویٹا کے پروڈکٹ کے معیار اور مارکیٹنگ، برانڈنگ اور پیکیجنگ کو بہتر بنانے کی کوششوں کے نتیجے میں پچھلے ڈھائی سال میں اپنے کاروبار میں مجموعی طور پر 49.57 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے ۔ مسٹر گولن نے جمعہ کو یہاں مطلع کیا کہ فیڈریشن اور دودھ یونینوں کا کاروبار سال 2019-20 میں 1159 کروڑ روپے تھا، جو سال 2021-22 میں بڑھ کر 1505 کروڑ روپے ہو گیا ہے ، منافع میں 11.50 کروڑ سے 49.57 کروڑ روپے کا ریکارڈ فائدہ ہوا۔ اس کی وجہ سے کوآپریٹو فیڈریشنز نے معاشی بلندیوں کو چھو لیا ہے ۔