ڈی سی پی ساوتھ زون کا تبادلہ

   

حیدرآباد /23 اپریل، ( سیاست نیوز) ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون حیدرآباد سائی چیتنیہ کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں چیف سکریٹری تلنگانہ کو حکم دیا کہ فوری ساؤتھ زون ڈی سی پی کا تبادلہ کردیا جائے اور فوری اثر سے دوسرے عہدیدار کا تقرر عمل میں لایا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سکریٹری کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس عہدہ کیلئے تین آئی پی ایس عہدیداروں کے ناموں کو قطعیت دیں اور یہ حکم دیا گیا کہ تبادلہ کردہ عہدیدار کو انتخابی امور سے دور رکھا جائے۔ع