کاغذ نگر میں ایک ہزار روپیہ کیلئے ماں پر حملہ

   

کاغذ نگر ۔ 21 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں ایک ہزار روپیہ کی خاطر اپنی ہی ماں پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا ۔ یہ واقعہ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذ نگر کے سر سلک کالونی کے ایف کوارٹر علاقہ میں پیش آیا ۔ آنگن واڑی اسکول میں آیا کی ڈیوٹی انجام دینے والی سندریا رانی پر اس کی اولاد پرشانت نے اپنی ہی ماں کو ا یک ہزار روپئے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی ہی ماں کو چاقو کے ذریعہ گلے پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا ۔ پڑو سی نے مدد کرتے ہوئے بوڑھی سندریا رانی کو شدید زخمی حالت میں علاج کے بعد حیدرآباد کے دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ حالت تشویشناک بتائی ہے ۔ اپنی ماں پر حملہ کر کے فرار ہونے میں پرشانت کامیاب ہوگیا۔ اس سلسلہ میں کاغذ نگر پولیس نے کیس رجسٹر کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اس واقعہ نے سارے کاغذ نگر کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں کے عوام اور انسانیت کو ٹھیس پہنچائی ہے۔