کاغذ نگر میں ترنگا ریالی ملتوی ہونے پر مسلمانوں میں مایوسی

   

کاغذ نگر۔/19 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں مسلم ، دلت، ایس ٹی اور کُل جماعتی لوگوں کی جانب سے سیاہ قانون کے خلاف 19 فبروری کو ترنگا ریالی نکالی جارہی تھی لیکن مقامی پولیس کی جانب سے ریالی کی اجازت نہ دیئے جانے پر فی الحال کاغذ نگر کی ترنگا ریالی پروگرام کو ملتوی کردیا گیا ہے اور بہت جلد نئی تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ ترنگا ریالی کاغذ نگر میں پولیس کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے پر ملتوی ہونے پر سیکولر ذہن افراد اور خصوصا ً مسلمانوں میں ناراضگی اور مایوسی پائی گئی ہیں۔