کالا جادو کرنے والا آیورویدک ڈاکٹر گرفتار

   

حیدرآباد۔/24 ستمبر، ( سیاست نیوز) راچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم ( ایس او ٹی ) نے علاقہ ایل بی نگر میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو خود کو آیورویدک ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے کالا جادو میں ملوث تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گیانیشور ساکن ترون انکلیو ایل بی نگر دس دن قبل کارتک نامی نوجوان کے علاج کیلئے اسے اپنے مکان طلب کیا تھا اور ادویات دینے کے بجائے اس نے لیمو اور دیگر اشیاء حوالے کرتے ہوئے اس سے 50 ہزار روپئے نقد رقم حاصل کرلیا۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے پر کارتک نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے گیانیشور کو گرفتار کرلیا۔ب