کالا پتھر میں قتل کی واردات

   

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر میں ایک قتل کی واردات پیش آئی جس میں ایک دوست نے اپنے دوست کا رقمی لین دین کے نتیجہ میں قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ عبدالصادق ساکن غازی بنڈہ نے اپنے دوست 35 سالہ صادق بن علی یمنی ساکن بلال نگر کالاپتھر کو 8 لاکھ روپئے کا قرض دیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد اسکراپ کا کاروبار کرتے تھے ۔ عبدالصادق قرض کی رقم ادا کرنے دباؤ ڈال رہا تھا اور عدم اداگئی پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ جس کے بعد عبدالصادق کا قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور کل صادق بن علی نے دوست کو مکان طلب کیا اور آہنی سلاخ اور تیز دھار ہتھیار سے وار کرکے قتل کردیا ۔ اطلاع ملنے پر انسپکٹر کالاپتھر ایس سدھرشن نے مقامی واردات پہونچکر معائنہ کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ B