کانگریس ،یوپی میں متحرک ، علمائے کرام سے رابطہ مہم کا آغاز

   

سہارنپور : لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر کانگریس اتر پردیش میں کافی سرگرمی دکھا رہی ہے. 500 کلومیٹر یوپی جوڑو یاترا کے 8 دن مکمل ہو چکے ہیں اور سہارنپور کے کانگریس لیڈر عمران مسعود نے علماء سے رابطہ قائم کرنے کی ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کی شروعات گنگوہ سے کی گئی ہے۔ علماء سے ربط کے دوران ایک درجن لیڈر مختلف مدارس اور خانقاہوں کا دورہ کر کے شیعہ اور سنی علمائے کرام سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس دوران تمام طرح کے گلے شکوے دور کر کے ملک کے مفاد میں کانگریس کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی جا رہی ہے۔اس کارواں بیداری ملت میں سجادہ نشین درگاہ مخدوم علاؤالدین علی احمد، صابر کلیر کے سجادہ نشین علی شاہ منظر صابری، شاہ قطب عالم گنگوہ سے شاہ مہتاب عالم شیخ الہند مولانا محمود الحسن کے پوتے اور شیعہ برادری میں انتہائی قابل احترام اور جوگی پورہ درگاہ کے مولانا فرحت میاں جیسے علمائے شامل ہیں۔یہ وفد چہارشنبہ کو بریلی پہنچا اور اعلیٰ حضرت درگاہ میں علمائے کرام سے گفتگو کی۔