کانگریس ، کسان دشمن پالیسی پر عمل پیرا

   

دوباک میں ریونت ریڈی کا پتلا نذر آتش: کے پربھاکر ریڈی

دوباک /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کے خیالات کے تبصرے پر بی آر ایس پارٹی قائدین نے آج برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریونت ریڈی کا پتلہ نظر آتش کیا ۔ سدی پیٹ ضلع دوباک منڈل میں بس اسٹانڈ کے قریب چوراستہ پر میدک ایم پی و سدی پیٹ ضلع بی آر ایس صدر کوتا پربھاکر ریڈی نے بی آر ایس قائدین کے ساتھ مل کر ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کا پتلا نظر آتش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ریونت ریڈی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔ کے سی آر حکومت 24 گھنٹے مفت بجلی کسانوں کو فراہم کر رہی ہے۔ اگر کانگریس اقتدار پر آئے گی تو صرف 3 گھنٹے مفت بجلی فراہم کرے گی ۔ کانگریس پارٹی جو اقتدار کا خواب دیکھ رہی ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ اس پروگرام میں بی آر ایس پارٹی نائب صدر بی وینکٹیا و زیڈ پی ٹی سی رویندر ریڈی ، ایم پی پی کوتا پشپا لتا کشن ریڈی مارکٹ کمیٹی چیر پرسن جیوتی منڈل صدر بی آر ایس بی سرینواس ، پی ومشی کرشنا گوڑ ، وینکٹ نرسمہا ریڈی ، جی بالاریڈی ، راجوملی پنتلو و دوباک میونسپل کونسلرس سرپنچ و بی آر ایس قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔