کانگریس اور بی جے پی میں آر بی آئی کے فیصلے کے بعد زبانی تکرار

   

نئی دہلی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی نے 1.76 لاکھ کروڑ فاضل روپئے حکومت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کانگریس نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ریزرو بینک کے اثاثہ جات کا سرقہ کررہی ہے جبکہ بی جے پی نے کانگریس پر جوابی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ماہرین کو لوٹ رہی ہے۔ کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیاکہ اُس کا یہ فیصلہ ایک آفت ثابت ہوگا اور ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ ہوجائے گی۔ حکومت ملک کو دیوالیہ پن کی جانب ڈھکیل رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹی کی جانب سے آر بی آئی کے فیصلے کے ایک دن بعد حکومت پر تنقید کی گئی اور وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے اپوزیشن پارٹی پر جوابی تنقید کی۔