کانگریس دلت کارکنوں کا پرگتی بھون کے روبرو دھرنا ٹریفک میں خلل ،احتجاجی گرفتار

   

حیدرآباد18 فروری (سیاست نیوز) کانگریس درج فہرست اقوام سیل نے آج پرگتی بھون کے گھیراؤ کی کوشش کی جس پر پولیس نے ایس سی سیل صدر پریتم اور دیگر کو حراست میں لے لیا ۔ مسلسل دو دن کانگریس قائدین کو احتجاج سے روکنے گرفتاریوں اور مکانات پر محروس رکھنے پر احتجاج میں دلت کارکنوں نے پرگتی بھون کے روبرو چیف منسٹر کے خلاف نعرے لگائے۔ پریتم کی قیادت میں کارکنوں کی کثیر تعداد پرگتی بھون پہنچ گئی اور احتجاج شروع کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو گھیر لیا اور حراست میں لے لیا گیا ۔ پریتم نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں دلتوں سے ناانصافی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دلت بندھو اسکیم کو سیاسی فائدہ کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ حضور آباد کی شکست کے بعد دلت بندھو اسکیم پر عمل روک دیا گیا ۔ اچانک احتجاج سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ ر