کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کویڈ 19کی جانچ میں مثبت پائی گئیں‘ تنہا ئی میں رکھا گیاہے

,

   

کانگریس صدر صدر سونیاگاندھی کویڈ 19کی جانچ میں مثبت پائی گئی ہیں اس بات کا جانکاری پارٹی ممبرس نے 2جون کے روز دی ہے۔


اے این ائی سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ انہیں الگ تھلگ رکھاگیاہے اور ضروری طبی امداد انہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”آج کی تاریخ میں‘ان کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) میں 8جون کو پیش ہونے کی تاریخ جوں کی توں ہے“۔

نیشنل ہیرالڈ کیس میں محترمہ گاندھی او ران کے بیٹے پارٹی لیڈرراہول گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے ایک روز بعد یہ واقعہ پیش آیاہے۔ انہیں ای ڈی کے روبرو8جون کے روز پیش ہونا ہے۔