کانگریس نے 70سالوں میں جو تعمیر کیا ہے وہ سب بی جے پی فروخت کررہی ہے۔ راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز بی جے پی کے زیر قیادت مرکز کو لفظی حملہ کیا او رکہاکہ کانگریس کی زیرقیادت حکومت نے جو پچھلے 70سالوں میں تعمیر کیاہے اس کو بی جے پی سات سالوں میں فروخت کررہی ہے۔

کانگریس کی ذیلی تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا(این ایس یو ائی) کے قومی عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم من موہن سنگھ کو ایک کمزور وزیراعظم کے طور پر اس وقت میڈیانے پیش کیاتھا جب ممبئی دہشت گرد حملہ ہوا تھامگر پلواما ں حملے کے وقت میڈیا نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال نہیں کیاہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”مذکورہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کے لئے ایک بلاک کی تعمیر کی ہے اور وہ تمام جو 70سالوں کی سخت محنت کانتیجہ ہے اس کو بی جے پی نے محض سات سالوں میں فروخت کردیاہے۔

جب ممبئی حملہ پیش آیاتھا وزیر اعظم من موہن سنگھ کو میڈیا نے ایک کمزور پی ایم قراردیاتھا۔ مذکورہ میڈیاپلواں حملوں کے وقت سوالات نہیں اٹھائے ہیں“۔کرونا وائرس کے وقت کے دوران سخت مشقت کرنے پر این ایس یو ائی کی انہوں نے ستائش کی۔

کانگریس جنرل سکریٹری او رراجیہ سبھا ایم پی کے سی وینو گوپال نے بھی سخت محنت کے لئے این ایس یو ائی کی ستائش کی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں خود بھی این ایس یو ائی فیملی کا حصہ رہاہوں اور اسی مقام پر بیٹھا ہوں جہاں آج ممبرس بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم بہتری کے لئے حکومت تبدیل کریں گے“۔

عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا ایم پی دپیندر سنگھ ہڈا نے کہاکہ فی الحال ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ بی جے پی حکومت کسانوں کی بات نہیں سن رہی ہے اورحزب اختلاف کی مسلسل آواز دبانے کی کوششیں کررہی ہے۔

راجیہ سبھا ایم پی شکتی سنہا گوہل نے کہاکہ جب بی جے پی کے دویم پیز تھے ”ہم نے اپوزیشن کے طور پر ان کا احترام کیا“ مگر آج بی جے پی اپوزیشن کو دبانے کے لئے کام کررہی ہے اورپارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیاجارہا ہے۔