کانگریس چاکلیٹی چہروں کو سامنے لا رہی ہے

   

پرینکا کی سرگرم سیاست پر بی جے پی لیڈر وجے ورگیہ کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے سینئیر لیڈر وجئے ورگیہ نے پرینکا گاندھی کے سرگرم سیاست میں حصہ لینے پر کہا کہ کانگریس لوک سبھا چناؤ میں چاکلیٹی چہروں کو سامنے لا رہی ہے کیوں کہ اس کے پاس مضبوط لیڈروں کی کمی ہے ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ حال میں کانگریس کے ایک لیڈر نے کرینہ کپور کو بھوپال لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اندور سے سلمان خاں کو چناؤ مقابلہ میں اتارنے کی بات بھی سنی گئی ہے ۔ اب پرینکا گاندھی کو سرگرم سیاست میں لایا گیا ہے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کانگریس کے اندر راہول گاندھی کی قیادت پر اعتماد ہوتا تو پرینکا کو سرگرم سیاست میں لانے کی ضرورت نہ پڑتی ۔۔