کانگریس کارکنان نے دہلی میں ریالی کے باہر ”ڈگری یافتہ جوتے پالش کرنے والے‘ پکوڑا اسٹال“ نصب کیا

,

   

مذکورہ مہنگائی پر ہلہ ریالی سے کانگریس کے سابق سربراہ راہول گاندھی اور دیگر کئی اہم سینئر قائدین رام لیلیٰ میدان سے خطاب کریں گے۔
نئی دہلی۔ یہاں رام لیلیٰ میدان میں ’مہنگائی پر ہلہ بول ریالی‘ میں مہنگائی کے خلاف احتجا ج کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کارکنان نے ایک منفرد اسٹال نصب کیاجو’ڈگری یافتہ جوتے پالش کرنے والے‘ پکوڑا اسٹال‘ پر احتجاجی مقام کے باہر کی جگہ پر مشتمل ہے۔

اس ریالی کے انعقاد میں کانگریس کا مقصد مہنگائی‘ بے روزگاری او رمعاشی بحالی کے موضوعات کواجاگر کرنا ہے جس سے ملک کی عوام کومشکلات پیش آرہی ہیں۔

یوتھ کانگریس ورکرس کا کہنا ہے کہ یہ اسٹال علامتی طور پر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور خوردنی تیل اوردیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح میں بے حد اضافہ کے خلاف احتجاج کے طور پر نصب کیاگیا

راجستھان یوتھ کانگریس کے ایک کارکن نے کہاکہ ”حالانکہ یہ ای علامتی احتجاج ہے‘ ہم وزیراعظم کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں جنھوں نے کبھی بے روزگاری پر ”پکوڑا تلنے“ کو کہاتھا۔ مگر اب یہ بھی ملک کے نوجوانوں کے لئے ممکن نہیں ہے او راس کی وجہہ مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہے“۔ انہوں نے کہاکہ یہا ں تک جی ایس ٹی ایک گھریلو اشیاء پر عائد کردیاگیاہے۔

خوردنی تیل پر قیمتیں تاریخی بڑھ کر 200روپئے فی کیلو ہوگئی ہیں‘ جو غریب کے لئے ایک غیر یقینی صورتحال ہے۔ یوتھ کانگریس ورکر نے کہاکہ ”مہنگائی او ربے روزگاری پر یہ ہمارا ہلہ بول ہے جس نے ملک کومعاشی بدحالی کی طر ف دھکیل دیاہے“۔

مذکورہ مہنگائی پر ہلہ ریالی سے کانگریس کے سابق سربراہ راہول گاندھی اور دیگر کئی اہم سینئر قائدین رام لیلیٰ میدان سے خطاب کریں گے۔

صبح سے ہی کانگریس پارٹی کے کارکنان رام لیلیٰ میدان پر اکٹھا ہورہے ہیں۔ کانگریس قائدین کے مطابق ریالی میں ایک لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے