کانگریس کی ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ مہم کی شروعات

,

   

اس پروگرام کے دوران جو 26مارچ تک جاری رہے گا‘ پارٹی کارکنان2.5لاکھ گرام پنچایتوں‘ چھ لاکھ گاؤں اور 10لاکھ بوتھوں تک رسائی کریں گے۔


نئی دہلی۔ کانگریس نے جمعرات کے روز قومی سطح پر ”ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ مہم کی شروعات کی جس کے تحت مودی حکومت کی ”ناکامیوں“کے متعلق عوام کو چوکس کرنا اور لوگوں تک پہنچنے کاکام کیاجائے گا۔

ٹوئٹر کے ذریعہ کانگریس نے کہاکہ ”کیونکہ آج ہم جمہوریت کے سب سے بڑی تہوار کا جشن منارہے ہیں‘ ہم ہاتھ سے ہاتھ جوڑ مہم کااعلان کرتے ہیں۔بھارت جوڑو یاترا کو بے پناہ محبت ملنے کے بعد ہم نے ہمیں پورا یقین ہے کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم ہر کسی کا دل جیت لے گی“

۔ہمارے پارٹی کارکنان ہر گھر والوں کو مرکزی حکومت کے خلاف ایک ”چارج شیٹ“ اور رکانگریس لیڈر اہول گاندھی کا لکھا ہوا مکتوب حوالے کریں۔ اس پروگرام کے دوران جو 26مارچ تک جاری رہے گا‘ پارٹی کارکنان2.5لاکھ گرام پنچایتوں‘ چھ لاکھ گاؤں اور 10لاکھ بوتھوں تک رسائی کریں گے۔

کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے کہا کہ”اس پروگرام ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ کانگریس پارٹی کے نشان اور بھارت جوڑو یاترا کے پیغام کو آگے لے کر جائے گی“۔ تاہم انہو ں نے کہاکہ بعض ریاستوں میں یہ مشکل کام ہے کیونکہ تنظیم وہاں پرکمزور ہے مگر اس کو بھی مکمل کیاجائے گا۔

خط میں راہول گاندھی نے لکھا ہے کہ ”ایک نمایاں معاشی بحران پیدا ہورہا ہے۔نوجوانوں میں بے روزگاری‘ قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ‘ شدید طو رپر فارم کا متاثر ہونا‘اور ملک کی دولت پر مکمل کارپویرٹ قبضہ ہے“۔

انہو ں نے لکھا کہ”لوگ ملازمتیں چلی جانے سے پریشان ہیں‘ ان کی آمدنی میں مزید گرواٹ ائی ہے‘ او رملک بھر میں بہتر مستقبل کے لئے دیکھے جانے والے ان کے خواب چکنا چور ہورہے ہیں“۔