کانگریس کے سینئر لیڈر محمد امین بٹ بھی پارٹی سے مستعفی

   

سری نگر: کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کی جانب سے پارٹی کو الوداع کہنے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر کانگریس یونٹ میں بھی ہلچل مچ گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ سابق ممبر اسمبلی دیوسر محمد امین بٹ نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔یو این آئی اردو کو ذرائع نے بتایا کہ سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کی جانب سے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر کانگریس یونٹ میں بھی ہلچل مچ گئی ہے اور آزاد کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے لیڈران بھی مستعفی ہونے کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں۔