کانگریس کے قول اور فعل میں فرق: کے ٹی آر

   

بی آر ایس رکن اسمبلی کو شامل کرنے کی مذمت
حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے کانگریس پارٹی پر دوہرا موقف اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بی آر ایس کے رکن اسمبلی بھدراچلم کی کانگریس میں شمولیت کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی آر نے لکھا کہ کانگریس پارٹی کی منافقت آشکار ہوچکی ہے۔ راہول گاندھی نے کل پارٹی کے انتخابی منشور میں انحراف کی مخالفت کی اور منحرف ارکان کے فی الفور نااہل قرار دینے جانے کیلئے دسویں شیڈول میں ترمیم کا وعدہ کیا لیکن آج پارٹی نے بے شرمی کے ساتھ ایک اور بی آر ایس رکن اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرلیا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ جب آپ کو اپنے کہنے پر بھروسہ نہیں ہے تو پھر راہول گاندھی کی جانب سے نوٹنکی اور ڈرامہ کی کیا ضرورت ہے۔ کے ٹی آر نے ایک علحدہ ٹوئیٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے رائے دہندوں کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔1