کانیکا کپور کو جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد کیوں 96اراکین پارلیمنٹ گھبرائے ہوئے ہیں

,

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ کی گلوکارہ کانیکا کپور کی کرونا وائرس جانچ مثبت پائے جانے کے بعد راجستھان کی سابق چیف منسٹر وسندھرا راجئے سندھیااور ان کے بیٹے دوشنت سنگھ کانیکا

کے رابطے میں آنے کے بعد سے خود کو تنہائی میں ڈال دیاہے مگر مذکورہ نیوز جو 96اراکین پارلیمنٹ کی ہے وہ تشویش کا سبب بن رہی ہے۔

مذکورہ 96اراکین پارلیمنٹ جس کا اترپردیش او رراجستھان سے تعلق ہے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ناشتہ کے پروگرام میں دو دن قبل شامل تھے جس میں دوشنت سنگھ نے بھی شرکت کی تھی۔

اب جو کوئی بھی دشنت سنگھ سے رابطے میں آیاہے وہ خود کوتنہائی میں لے جارہاہے۔ مرزا پور کے رکن پارلیمنٹ انوپریا پٹیل ایسا کرنے والے پہلی لیڈر ہیں۔

اترپردیش او رراجستھان سے 18مارچ کے روز صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے 96اراکین پارلیمنٹ کوناشتہ پر مدعو کیاتھا۔

دوشنت سے جو جھالوار بران سے رکن پارلیمنٹ ہیں وہ بھی ناشتہ پر ائے دیگر ایم پیز کے ساتھ رابطے میں بھی ائے تھے۔

اس سے محض دو دن قبل 16مارچ کے روز دوشنت سنگھ لکھنو میں کانیکا کپور کی پارٹی سے لوٹے تھے۔

جیسے ہی جمعہ کے روز کانیکا کپور کے کرونا وائرس کی جانچ مثبت پائے جانے کی خبر منظر عام پر ائے وسندھرا راجئے او ردوشنت سنگھ نے اعلان کیاکہ وہ خود کو تنہائی میں لے جارہے ہیں۔

مگر جیسے ہی یہ نیوز پھیلی ناشتہ میں شامل دیگر ایم پیز گھبرائے ہوئے ہیں۔

سابق مرکزی وزیر او رمرزا پور کی ایم پی انو پریہ پٹیل جو صدر کے ناشتہ میں شامل رہیں نے اعلان کیاکہ وہ خود کو تنہائی میں خود کو لے جارہی ہیں۔

مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ‘ جنرل وی کے سنگھ‘ گجندر شیخاوت‘ ارجن رام میگھاول‘ کیلاش چودھری‘ سادھوی نرنجن جیوتی‘ راجوردھن سنگھ راتھوڑ‘ وجئے گوئیل‘ اوم ماتھر‘ روی کشن‘ ہیما مالینی‘ ریٹا بھوگناجوشی‘ اورساکشی مہارا ج بھی دیگر کے ساتھ ناشتہ پر موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ایم پیز جو وہاں پر موجو دتھے کرونا وائرس کی جانچ کرانے کی تیاری کررہے اور تنہائی میں جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

کانیکا کپور جو 15مارچ کے روز لندن سے لکھنو ائیتھی نے گالانڈ اپارٹمنٹ میں ایک عالیشان پارٹی منعقد کی تھی جس میں سینئر عہدیداروں کے علاوہ کئی سیاسی قائدین نے شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ وہ کانپور میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر بھی گئی تھیں۔ کانیکا کپور کے کرونا وائرس کی جانچ مثبت پائے جانے کے بعد وسندھرا راجے نے ٹوئٹ کیاکہ ”کچھ دن قبل میں لکھنو میں دوشنت اور اس کے سسرال والوں کے ہمراہ ایک ڈنر میں گئی ہوئی تھی۔

کانیکا کپور جس کو کرونا وائرس کی وباء کاشکار پایاگیا ہے وہ بھی اس ڈنر میں تھیں۔

میں وہاں پر مہمان کے طو رپر موجود تھے۔

احتیاط کے طور پر میں اوردوشنت خود کوتنہائی میں لے جارہے ہیں تاکہ ضروری اقدامات کی پابجائی کی جاسکے“۔

لکھنو سے 15مار چ کو واپسی کے بعد دوشنت پارلیمانی اجلاس میں شامل رہے اور 16مارچ کے روز پارلیمنٹ کی کاروائی کا بھی حصہ رہے ہیں۔

اس روز انہوں نے سیاحت سے متعلق معاملات کو بھی پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کاکام کیاتھا۔جھالوار پارلیمانی حلقہ میں کسانوں کی نقل مقامی کا مسئلہ بھی دوشنت نے 18مارچ کے روز لوک سبھا میں اٹھایاتھا۔

دوشنت نے اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ ٹورازم اور کلچر پر اسٹانڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

اس کے بعد جہاں پر بھی دوشنت سنگھ گئے‘ او روہ تمام اراکین پارلیمنٹ جو دوشنت کے رابطے میں ائے تھے وہ اپنی صحت کو لے کر پریشان ہیں۔

ترنمول کانگریس کے ایم پی ڈیرک اوبرین نے کہاکہ وہ بھی خود کو تنہائی میں لے جارہے ہیں