کجریوال کی قیامگاہ کے باہر غنڈہ گردی، کیس درج

   

نئی دہلی : دہلی پولیس نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال کی قیامگاہ کے باہر غنڈہ گردی کے معاملہ میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں ڈپٹی چیف منسٹر سیسوڈیا نے بتایا کہ کجریوال کی رہائش گاہ پر سماج دشمن عناصر نے حملہ کیا جس کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی بیریئرس کو نقصان پہنچا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملہ کرنے والے عناصر کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ انہوں نے حملہ کی دیگر تفصیلات بھی ٹوئیٹ کئے۔