سوریا پیٹ: جاپان کراٹے اسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن انڈیا کے زیر اہتمام سینئر کراٹے ماسٹر شیخ سعید سوریاپیٹ سے کوچنگ حاصل کرنے والے طلباء نے قومی سطح کے کراٹے مقابلہ میں حصہ لیا اور 15 طلباء نے میڈل حاصل کیا۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کیمپ آفس سوریاپیٹ میں طلباء کو میڈل اور سرٹیفکیٹس حوالے کئے اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکن بلدیہ کراٹے ماسٹر طاہر پاشا، معاون رکن بلدیہ کراٹے ماسٹر ریاض الدین، وجئے ناگیندر، کونسلر ابھینئے، اقلیتی لیڈر شیخ رفیع ودیگر موجود تھے۔