کرایہ کے مولویوں پر ابھیشار شرما کی برہمی۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے ایک ممتاز صحافی اور نیوز اینکر ابھیشار شرما نے ٹیلی ویثرن چیانلوں پر نمودار ہونے والے مسلم مولویوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر تیزی کے ساتھ ٹرینڈ کررہے ”کرایہ کے مولوی“ کا حوالہ دیا او رکہاکہ جو ٹیلی ویثرن نیوز چیانل پانی پی پی کر ہندومسلمان نفرت کو بڑھاوا دینے کاکام کررہے ہیں۔

ایسے ٹیلی ویثرن نیوز چیانلوں پر جاکر مسلم مولویوں کو نہیں بیٹھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پیسہ مقصودہے تو اپنی کمیونٹی میں فنڈنگ کے ذریعہ وہ پیسے حاصل کرسکتے ہیں اور اگر نام او رشہرت کے لئے وہ ایسا کررہے ہیں تو اس سے مسلم کمیونٹی کا یقینی طورپر نام بدنام ہوگا۔

ابھیشار شرما نے دوٹوک انداز میں ایسے مسلم مولویوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو محض پیسے یا سستی شہرت کے لئے ٹیلی ویثرن چیانلوں پر چلائے جارہے نفرت کے کاروبار کا حصہ بن رہے ہیں۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video