کرشنا ندی کے پانی کی معین محلہ میں سربراہی کا آغاز

   

شمس آباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپلٹی وارڈ نمبر 7 میں شمس آباد میونسپل چیرپرسن کولن سشما ریڈی نے کرشنا ندی کے پانی کی سربراہی کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرشنا ندی کے پانی کی سربراہی سے یہاں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ رمضان کے موقع پر مسلمان بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس ماہ میں شمس آباد میونسپلٹی اور تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لیے دعا کریں ۔ شمس آباد کے تمام محلات میں پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام گھروں میں ہی رہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ کورونا وائرس بہت جلد ختم ہوجائے گا ۔ محترمہ نازیہ بیگم امجد کونسلر نے کہا کہ رمضان میں مسلم محلات میں پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا گیا ہے اور صفائی کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ لاک ڈاون کے خاتمہ کے بعد معین محلہ میں دیگر کاموں کو بھی انجام دیا جائے گا ۔ اس موقع پر محمد امجد ، محمد انور ، محمد مجیب کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔