کرناٹک۔ بی جے پی کارکن کے قتل کے معاملے میں د و مسلمانوں کی گرفتاری

,

   

گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت دکشانا کنڈا میں بیلاری کے رہنے والے ذاکر او رمحمد شفیق کی حیثیت سے ہوئی ہے
منگلورو۔ کرناٹک پولیس نے جمعرات کے روز دکشانا کنڈا ضلع سے بی جے پی یوتھ وینگ لیڈر پروین نیٹار کے قتل کے ضمن میں دو افراد کو گرفتار کیاہے۔

دکشانا کنڈا کے سپریڈنٹ آف پولیس ریشیکیش بھگوان سونا وانی نے کہاکہ گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت دکشانا کنڈا میں بیلاری کے رہنے والے ذاکر(29) او رمحمد شفیق(27) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا دو ملزمین مبینہ طور پر نیٹار کی قتل کی سازش میں مبینہ ملوث ہیں۔اس سے قبل ضلع کے سولیا تعلق میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی (لاء اینڈ آرڈر) الوک کمار جس نے بیلاری کا دورہ کیااور حالات کا جائزہ لیاتھا نے کہاکہ تمام زوایوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

کمار نے کہاکہ منگلورو سٹی پولیس اور اڈوپی پولیس کی مدد کے ساتھ چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔منگل کی رات کو بیلاری کے سولیا تعلق میں موٹر سیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے 32سالہ پروین نٹیار کاقتل کردیاتھا۔

پتور کے قریب بیلاری میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے لیڈر ایک برائیلر کی دوکان چلاتاتھا۔

مذکورہ ہلاکت کے بعد دکشانا کنڈا ضلع کے مختلف مقامات پر چہارشنبہ کے روز کشیدگی اورمظاہرے پیش ائے ساتھ میں پتھر اؤ اورلاٹھی چارج کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔