کرناٹک۔ ریت مافیا نے ہیڈ کانسٹبل کر کچل کر ہلاک کردیا

,

   

چوہان کو کچل کرقتل کردیاگیا‘ وہیں ڈوڈ منی معمولی چوٹوں کے ساتھ بچ گیا۔
کلبرگی۔ غیر قانونی طریقہ سے ریت کی منتقلی کو روکنے کی کوشش کرنے والے ایک ہیڈ کانسٹبل کو پولیس کی جانکاری کے مطابق ضلع کلبرگی میں کچل کر قتل کردیاگیاہے۔ ریت کی غیر قانونی منتقلی کی خفیہ جانکاری ملنے کے بعد ردعمل پیش کرنے والے ہیڈ کانسٹبل میسورو چوہان اور کانسٹبل پرمود ڈوڈ منی جمعرات کے روز رات 10بجے موٹرسیکل پر نارائن پور گاؤں پہنچے۔

پولیس جوان اس ایک ٹریکٹر کا تعقب کررہے تھے جس میں غیر قانونی طریقے سے ریت منتقل کی جارہی تھی۔ پولیس جوانوں نے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہا‘ جس نے گاڑی نہیں روکی اس کے بجائے گاڑی پر ٹریکٹر چڑھا دیا۔چوہان کو کچل کرقتل کردیاگیا‘ وہیں ڈوڈ منی معمولی چوٹوں کے ساتھ بچ گیا۔ملزم کی شناخت سداپا کے طور پر ہوئی ہے جو موقع سے فرار ہوگیا اور جلد ہی اس کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایک او رملزم جس کا نام سائی بنا ہے اسکی تلاش جاری ہے۔ کرناٹک ہوم منسٹر جی پرمیشوار نے متوفی کے گھر والوں کو 30لاکھ کا معاوضہ کا اعلان کیا ہے‘ اس کے علاوہ گھر والوں میں سے ایک کو ملازمت کا بھی وعدہ کیاگیاہے۔پرمیشوار نے کہاکہ ”ایک پولیس افیسر کی ڈیوٹی پر موت افسوسناک ہے۔ ہم نے پہلے ہی ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے ا ور بہت جلد دوسر ے ملزم کو بھی گرفتار کرلیاجائے گا۔

پولیس فورس کے لئے یہ ہمیشہ ایک چیالنج ہوتا ہے۔ اڈوپی اور دیگر مقامات پر بھی ایسے واقعات پیش ائے ہیں۔ ریونیو‘ پی ڈبلیو ڈی اور کانکنی محکموں کے تعاون سے ہم ایسے واقعات کو روکنے کے لئے کاروائی کریں گے“۔ریاستی وزیر پریانک کھڑگی نے کہاکہ ”میں نے ضلع کمشنر اور سپریڈنٹ آف پولیس سے بات کی ہے اور اس معاملے میں تحقیقات کا حکم دیاہے“۔

ایک اورمنسٹر ایم سی سدھاکر نے کہاکہ ”واقعہ چونکا دینے والا ہے اور ہمیں ضرورت ہے کہ اس کے پس پردہ لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ انصاف دیاجائے گا“۔ ابتدائی جانچ میں معلو م ہوا کہ ہے کلبری ضلع میں بھیما ندی سے ریت کی غیر قانونی کانکنی کی جارہی تھی۔

ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل ایک اڈیو ٹیپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ایک شخص اس وقت کے رکن اسمبلی پریناک کھڑگی سے ریت کے کاروبار کے لئے مدد مانگ رہاتھا۔کھڑگی نے ان کی مدد کرنے سے صاف انکار کردیاتھا اور ان سے کہاتھا انہیں حمایت کرنے کے بجائے الیکشن ہارنے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔

کلبرگی ضلع میں بھیما‘ کاگینا‘ ملاماری او رکملاوتی ندیوں کے طاسوں کی ریت کی مانگ ہے او راس کی قیمت میں ہر دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مرکزی سپلائی مہارشٹر ا کے علاوہ آندھرا کو سرحد سے ملحق کلبرگی سے کی جاتی ہے۔