کرناٹک۔ ضمانت کے بعد مسلم تاجر کی دوکان پر توڑ پھوڑ کرنے والے غنڈوں کی گلپوشی

,

   

کرناٹک کے دھرواڑ میں مسلم تاجرین کی تربوز کی بنڈی کے ساتھ توڑ پھوڑ کرنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد گرفتار کئے گئے سری رام سینا کے غنڈوں کو 16اپریل کے روز ضمانت مل گئی ہے۔

اس کے علاوہ ان کی جیل سے رہائی کے بعد جئے شری رام کے نعروں کے بیچ ان کی گلپوشی بھی کی گئی ہے۔مذکورہ معمر شخص کی کمائی کے ذریعہ کو تباہ کرنے کے اس اقدام کی ستائش کے طور پر ایک تربوز بھی موقع پر توڑتے ہوئے ان غنڈوں کے اس اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔

ان چاروں کو 22اپریل تک تحویل میں بھیک دیاگیا تھا مگرانہیں اس سے قبل ہی ضمانت مل گئی ہے۔

چندن لال کلال‘ کمار کاٹی مانی‘ مائیلارپا گڈا پنوار اور مہالنگا ائیگالی نے نبی صاحت قلعہ دار نامی مسلم پھلوں کے تاجر کی بنڈی مسمار کردی تھی کیونکہ انہوں نے نوگیکری گاؤں کے ہنومان مندرکے باہراپنی دوکان قائم کی تھی۔

ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل منادر کے باہر مسلمانوں کو دوکانات لگانے سے ”متنبہ“ کرنے والے اس تنظیم سری رام سینا نے نبی صاحب قلعہ دار کے ساتھ کی گئی کاروائی کو حق بجانب قراردیاتھا۔

نبی صاحب جو 20سالوں سے اسی مقام پر اپنا دوکان لگارہے تھے نے ان کی بات نہیں مانی تو ان غنڈوں نے ان کی دوکان تباہ کردی او ربنڈی پر رکھے ہوئے تمام تربوز زمین پر پھینک کر کچل دئے تھے۔