کرناٹک۔ نیوز18پر حجاب حامیوں کو ”القاعدہ“ پکارنے پر 50ہزار کا جرمانہ

,

   

این بی ایس ڈی اے نے مزید نیوز 18اور امن چوپڑا کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنی ویب سائیڈ اور تمام پلیٹ فارمس سے ہٹائیں۔
کرناٹک حجاب امتناع کے کوریج کے لئے بیوز براڈ کاسٹنگ اور ڈیجیٹل اسٹانڈرڈس اتھاریٹی(این بی ڈی ایس اے) نے نیوز 18انڈیا پر 50000روپئے کا ایک جرمانہ عائد کیاہے۔

مذکورہ اینکر امن چوپڑا جس نے اسی سال 6اپریل کے روز یہ شو نشر کیاتھا‘ حجاب حامی پینالسٹوں کا القاعدہ سے موزانہ کیاتھا۔ چہارشنبہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے این بی ڈی ایس اے نے کہاکہ ناشر کی جانب سے ”ظواہری گینگ ممبر‘ ظواہری کے سفیر‘ ظواہری آپ کا خدا ہے‘ آپ اس کے مداح ہیں‘جیسے نام لگانا نہایت قابل مذمت ہے۔

این بی ڈی ایس اے نے ”القاعدہ گینگ ایکسپوسڈ‘حجاب کا پوسٹر پھٹا‘ نکلا القاعدہ‘ الظواہری حجاب کے پس پردہ نکلا‘ القاعدہ نے حجاب تنازعہ کا منصوبہ بنایا ہے“ اس قسم کے ٹیکرس کی نشریات پر بھی چوکسی اختیار کی ہے۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”این بی ڈی ایس اے نے مشاہدہ کیاہے کہ یہ اینکرنے نہ صرف ضابطہ اخلاق او رنشریاتی معیارات اوررپورٹ کے احاطہ کرنے والے مخصوص رہنما خطوط کی کھلم کھلابے عزتی کی بلکہ معززممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کی پابندی کرنے میں بھی ناکام رہا“۔

مذکورہ این بی ڈی ایس اے نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ کئی مواقعوں پر سپریم کورٹ نے پینلسٹوں کے درمیان میں توازن برقرار رکھنے کے لئے نیوز پروگرام میں اینکر کے رول پر زوردیاہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ ”تاہم فوری معاملے میں‘ اینکر نہ صرف دیگر پینلٹس کو باؤنڈری پار کرنے سے روکنے میں ناکام رہا بلکہ انہیں انتہائی خیالات کا اظہا ر کرنے ایک پلیٹ فارم دیاجوملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے“۔

این بی ایس ڈی اے نے مزید نیوز 18اور امن چوپڑا کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنی ویب سائیڈ اور تمام پلیٹ فارمس سے ہٹائیں۔احکامات کے سات دنوں کے اندر تحریر طور پر اس کی تصدیق کریں۔