کرناٹک: منشیات فروش کی 1.6کروڑ روپئے مالیت کی جائیداد ضبط

,

   

مذکورہ منشیات فروش کی شناخت مرتیونجے عرف جیانا عرف ایم جے کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ اس کو پولیس انسپکٹر بی ایس اشوک نے جولائی میں گرفتار کیاتھا او راس کے پاس سے 80لاکھ روپئے مالیت کی ہشیش تیل اور گانجہ ضبط کیاگیاتھا۔


بنگلورو۔ کرناٹک پولیس کے محکمہ اینٹی نارکوٹین وینگ سٹی کرائم برانچ(سی سی بی) نے ہفتہ کے روز شہر میں ایک منشیات فروش کی1.60کروڑ روپئے مالیت کی جائیداد کو ضبط کرلیاہے۔

سی سی بی پولیس کے بموجب مذکورہ ملزم نے منقولہ اورغیر منقولہ جائیدادیں منشیات کی تسکری سے ہوئی آمدنی سے خریدا تھا۔ضبطی کے لئے رضامندی این ڈی پی سی ایکٹ5اے کالم 68(e) اور (ایف) کے تحت حاصل کی گئی ہے۔مذکورہ منشیات فروش کی شناخت مرتیونجے عرف جیانا عرف ایم جے کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

اس کو پولیس انسپکٹر بی ایس اشوک نے جولائی میں گرفتار کیاتھا او راس کے پاس سے 80لاکھ روپئے مالیت کی ہشیش تیل اور گانجہ ضبط کیاگیاتھا۔

بڑے منظم انداز میں ملزم نے اپنا منشیات کی تسکری کا نٹ ورک بنائے ہوئے تھا اور اس پر بنگلورو کے علاوہ دوسرے شہروں میں این ٹی پی ایس ایکٹ کے تحت نو مقدمات درج ہوئے ہیں۔

تحقیقات میں مزیدانکشاف ہوا ہے کہ منشیات کی تسکری کے ذریعہ مذکورہ ملزم نے اپنے او ر اپنی بیوی کے نام پردولت اکٹھا کی ہے۔

اس نے ایک کمرشیل عمارت اورزراعی اراضی بھی خریدی ہے۔ پولیس کو اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے کہ اپنے او راپنی بیوی کے نام پر مختلف بینکوں میں کھولے گئے اکاونٹس میں اس نے 5کروڑ روپئے جمع کرائے ہیں۔

متعلقہ ٹی ایس ایف ای ایم اے چینائی نے اس ضبطی کے احکامات جاری کئے ہیں۔