گلبرگہ 18جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز کرکٹ کھیلوںکے مقابلوںکے ضمن میں بروز منگل بتاریخ 16 جون 2026کو ٹیم گلبرگہ مسٹکسGulbarga Mysticsاور کے ایس سی اےKSCAکے عہدہ داران کی جانب سے کیریاڈ ہوٹل روبرو گولڈ ہب مال کے بی این ہاسپٹل گلبرگہ میں دوپہر کے وقت ایک بہت بڑی پریس کانفرینس منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر مذکورہ بالا تنظیموں کے عہدہ داران و ذمہ داران گلبرگہ نے بتایا کہ کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کی ٹی ٹوینٹی ٹورنمنٹ ـ :مہاراجہ ٹرافی : 20 جون 2026تا 12جولائی 2026منعقد کی جائیگی ۔یہ میسور ،ہبلی اور بنگلور پر مشتمل ہوگی ۔سال 2022 میںگلبرگہ مسٹکس نے سیزن ایک میں رائیچور زون بشمول گلبرگہ اور شمالی کرناٹک کے بڑے حصہ کی نمائیندگی کی تھی اور جو ہر ایڈیشن میں ناک آئوٹس تک پہنچی تھی ۔سیزن پانچ کے لئیے گلبرگہ مسٹکس نے ایک 20کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کرکٹ مقابلوںکے لئے تیار کی ہے جس میں 18آکشن پکس اور 2کیاچمینٹ ایریا کھلاڑی شامل ہیں ۔ انڈئین او ڈی آئی کرکیٹر اور دو بار کے آئی پی ایل چمپئین منیش پانڈے بھی اس میں ہیں جو12.75لاکھ روپیوں کے مستحقق قراردیئے گئے تھے ۔ان کے ساتھ کرناٹک کے آل رائونڈرمیاکنیل نرونہاشامل ہوئے ہیں ۔تجربہ کا ر وکٹ کیپر۔بیاٹر بی آر شرتھ بھی ہیں۔ درجہ اول کے کرکٹ کھلاڑیوں رونت گجانند اور میلو کرانتی کمار کی موجودگی سے بھی مسٹکس کو ان تجربہ کار کھلاڑیوں سے نئے کرکٹ مقابلوں کے آغاز سے قبل کافی مددمل سکے گی۔گلبرگہ مسٹکس کے کوچنگ کے معاملہ میں بلا چندراکھیل سابق کرناٹک آل رائونڈر بال چندرا کھیل سابق آل رائونڈرکرناٹک کی رہنمائی حاصل ہے ۔ کوچنگ یونٹ کو ہیڈ کوچ کونال کپور کی قیادت حاصل ہے ۔گلبرگہ مسٹکس کے سیزن پانچ کے لئے مالکانہ حقوق کی تفصیل اس طرح ہے ۔ مالک حضرت ڈاکٹر سید علی الحسینی ، سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ ، شریک مالک ڈاکٹر سید مصطفی الحسینی ، میر رئوف الدین علی خان شریک مالک اور ٹیم ڈائرکٹر ،مہیش ہری ہرن شریک مالک ، سی ای او باگھیراتی گروپ ، نیل جوزف ، شریک مالک ڈائیرکٹر باگھیراتی گروپ ۔ شمالی کرناٹک کے لئے گلبرگہ مسٹکس شمالی کرناٹک کو کو ایک منظم کرکٹ کامرکز بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔گلبرگہ مسٹکس 20جون 2026کو کلیانی بنگلور بلاسٹرس (میسور ) کے ساتھ مقابلہ کریگی ۔ اسی طرح 23جون کو گلبرگہ مسٹکس کا مقابلہ شموگہ یودھا ، ( میسور سے ہوگا) ۔ 25جون کو ہبلی ٹائیگرس میسور سے مقابلہ ہوگا، اسی طرح 27جون کو میسور وارئیرس ( ہبلی) سے مقابلہ ہوگا۔ پھر 29جون کوہبلی ٹائیگرس ( ہبلی ) کے ساتھ 30جون کو شموگہ یودھا ( ہبلی) کی ٹیم کے ساتھ ،اور پھر 3جولائی کو گلبرگہ مسٹکس میسور وارئیرس ( ہبلی ) سے مقابلہ کرے گی ۔ پلے آفس 5تا12جولائی بنگلور میں ہوگا۔تمام میاچیس سونی10 ایچ ڈی ، سونی10ایس ڈی ، پر کنڑا زبان میں لائیو دکھائے جائینگے ۔ گلبرگہ مسٹکس کے کھلاڑیوں میں منیش پانڈے ، شرت بی آر ، دھرو پربھاکر ، میاکنیل نرونہا پراکھار چتروردی ، لگوڑا ، تپا ریڈی، نتھان ڈی میلو، پارس گرباکس آریا ، آدتیہ نائیر ، گوتم مشرا ، شائون ٹرسٹانجوزف، آرو مہیشی ، میلو کرانتی کمار، رونیت گجانندمورے سہاس پرشوتم ، آشیش مہیش، کش مراٹھے ، شیتل کمار ( کیاچمینٹ ) اور سنتوشہٹی ( کیاچمینٹ ) شامل ہیں ۔ 16جون کو منعقدہ گلبرگہ مسٹکس اور کے ایس سی اے کے عہدہ داران کے اجلاس میں تمام کھلاڑیوں کاخیر مقدم کیا گیا ۔ ڈاکٹر سید محمدعلی الحسینی مالک گلبرگہ مسٹکس ، ڈاکٹر سید مصطفی الحسین شریک مالک گلبرگہ مسٹکس نے مذکورہ بالاپریس کانفرنس کے موقع پر اپنی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوںاور شرکا جلسہ کاخیرمقدم کیا اور اُمید ظاہر کی کہ عنقریب منعقد ہونے والے کرکٹ میاچوںمیںان کی ٹیم کے کھلاڑی اپنے کھیل کابہترین مظاہرہ کریں گے ۔واضح رہے کہ سابق سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز حضرت سید شاہ خسرو حسینی صاحب مرحوم کو بچپن ہی سے کرکٹ کے کھیل سے دلچسپی تھی اور ان ہی کے دور میں گلبرگہ میں ان کی سرپرستی میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم تیارکیاگیا تاکہ علاقہ حیدر آبادکرناٹک اور ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کھلاڑی کرکٹ میاچس میںحصہ لے سکیں ۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر تمام کرکٹ کھلاڑیوں ، شرکاء اجلاس ، خصوصی مہمانان اورمیڈیا ارکان کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کا بہترین انتظام کیا گیا ۔