کرنول میں بس، کلورٹ سے ٹکراگئی۔دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد 18اپریل (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بس ڈرائیورکے بشمول ایک مسافر ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے اورواکل علاقہ کے پوڑی چیرلہ گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا اور یہ بس کلورٹ میں گھس پڑی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس ڈرائیور اور ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔حادثہ میں دیگر چار مسافرین بھی زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کے سبب اس نے گاڑی کا توازن کھودیا۔یہ بس تروپتی سے حیدرآباد آرہی تھی۔زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس بس کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کیا۔حادثہ کے وقت بس میں تقریبا 20مسافرین سوار تھے ۔