کرنول کے قریب اے پی کے ساتویں ائرپورٹ کا افتتاح

   

امراوتی 8 جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے ساتویں ائرپورٹ کاکرنول شہر کے قریب اورواکلو کے قریب چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج آغاز کیا ۔ اس ائرپورٹ کے ساتھ اس علاقہ کو ترقی دینے میں مدد ملے گی ۔ اس ائرپورٹ کو3C زمرہ میں رکھا گیا ہے اور یہاں ٹربو پراپ طیارہ جیسے ATR-72 اور بمبارڈئیر Q-400 جیسے طیاروں کی آمد و رفت ہوسکتی ہے ۔ یہ ائرپورٹ 1,010 ایکر اراضی پر 110 کروڑ روپئے کے صرفہ سے تیار کیا گیا ہے یہاں 2000 میٹر کا رن وے ہے اور چار اپرانس طیاروں کی پارکنگ کیلئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری ( انفرا اسٹرکچر و سرمایہ کاری ) مسٹر اجئے جین نے یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہوابازی کا شعبہ ریاستوں کو معاشی ترقی دلانے میں اہمیت رکھتا ہے۔