کرن سنگھ دیو چھتیس گڑھبی جے پی کے نئے صدر

   

نئی دہلی: بی جے پی نے چھتیس گڑھ کے جگدل پور سے نو منتخب رکن اسمبلی کرن سنگھ دیو کو بی جے پی کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے ۔یہ اطلاع آج یہاں جاری پارٹی ریلیز میں دی گئی۔ سنگھ دیو کو بلاس پور کے رکن پارلیمنٹ ارون ساؤ کی جگہ بی جے پی کا ریاستی صدر بنایا گیا ہے ۔ ساؤ کو چھتیس گڑھ کی نئی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے ۔ کرن سنگھ دیو نے اپنی سیاست کی شروعات بھارتیہ جنتا یووا مورچہ سے کی تھی۔ وہ گزشتہ 30 برسوں سے بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ سنگھ دیو بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع بستر صدر بھی رہ چکے ہیں۔ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے علاوہ وہ بی جے پی کے بستر ضلع صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 2009 سے 2014 تک جگدل پور میونسپل کارپوریشن کے میئر رہے ۔ وہ اس وقت بلاس پور ڈویژن کے بی جے پی کے انچارج کے طور پر ذمہ داری نبھا رہے تھے ۔چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میںبی جے پی کی کامیابی کے بعد بڑے پیمانہ پر ردو بدل کیا گیا ہے۔