کروناوائرس: چین میں اندرون دس میں 1,000بستروں پر مشتمل ہاسپٹل 10دن میں تیار

,

   

بیجنگ: چین میں اس وقت کرونا وائر س نے دہشت پھیلایا ہوا ہے۔ تین سو افراد موت کے شکار ہوچکے ہیں۔ 14ہزاروں افراد ا س وائرس سے متاثر ہیں۔ چین کی حکومت اس وائرس پر قابو پانے کیلئے پوری طرح مستعد ہے۔ اسی دوران چین حکومت نے صرف دس دنوں میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل ایک ہاسپٹل تعمیر کرلیا ہے۔ یہ ہاسپٹل چین آرمی کے زیرنگرانی کام کرے گا۔ چین کی خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ اس وائرس سے کئی سرکاری عہدیدار بھی متاثر ہیں۔]

متاثرین کو فوری علاج مہیا کرنے کے لئے چین حکومت نے ووہان شہر میں ہنگامی حالات میں صرف دس دنوں کے اندر ایک ہاسپٹل تیار کروایا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں عوام اس وائرس کا معائنہ کروانے کے لئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہ رہے ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ کرونا وائرس ووہان کی انیمل مارکٹ میں پیدا ہوا ہے۔ چین حکومت نے ایک اور ہاسپٹل بنانے کی فیصلہ کیا ہے جو 1600بستروں پر مشتل ہوگا۔