کرونا وائرس۔ دہلی میں نظام الدین مرکز پر جانچ کئے جانے والو ں میں 24مثبت معاملات

,

   

کئی ریاستی حکومتوں نے ہزاروں ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے جنھوں نے نظام الدین مرکز میں مذہبی اجتماع میں شرکت کی تھی اور ہوسکتا ہے

کہ وہ اس وائر س کی زد میں ائے ہیں‘دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ مرکز کی عمارت سے 24ایسے لوگ سامنے ائے ہیں جو اس وباء کی زد میں ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق15.00سے 1700لوگ عمارت میں تھے‘ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 334لوگ ہیں اور700لوگوں کو طبی نگرانی میں رکھا گیاہے

نئی دہلی۔شہر کے وزیر صحت نے منگل کے روز کہاکہ 24لوگ جو دہلی کے نظام الدین مرکز سے برآمد ہوئے ہیں ان کے اندر کرونا وائرس مثبت پایاگیاہے۔

کئی ریاستی حکومتوں نے ہزاروں ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے جنھوں نے نظام الدین مرکز میں مذہبی اجتماع میں شرکت کی تھی اور ہوسکتا ہے وہ کرونا وائرس کی زد میں ائے ہیں‘

جس کو سی او وی ائی ڈی 19کے نام سے جانا جاتا ہے جس کی وجہہ سے سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔

اجتماع میں شرکت کرنے والے چھ لوگوں کی تلنگانہ میں موت ہوگئی ہے۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہاکہ حکومت کو اس بات کا قطعی اندازہ نہیں ہے کہ کتنے لوگوں نے مرکز کے اجتماع میں شریک ہوئے ہیں

مگر اے این ائی کی رپورٹ ہے کہ 1500سے 1700لوگوں نے اجتماع میں شرکت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 1033لوگوں کو نکالا گیاہے‘334لوگ اسپتال میں ہیں 700کو طبی نگرانی مرکز میں رکھا گیاہے۔ مرکز کی جانب سے دہلی پولیس کو لکھا گیاتھا کہ پچھلے ہفتہ قومی لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کے بعد لوگوں کو اپنے مقام پر پہنچانے کی ہماری کوششیں روک دی گئی تھیں۔

ہندوستان میں 1330لوگ اس سے متاثرہوئے ہیں‘

مذکورہ کرونا وائرس جس کو ایس اے آر ایس سی او وی 2بھی لکھا جاتا ہے کہ اس سے چالیس لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 140اس سے بحال ہوئے ہیں۔ دہلی میں ایک سو سے زائد معاملات درج کئے گئے ہیں