کرکٹر منوج تیواری ترنمول کانگریس میں شامل

,

   

ہوگلی : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی موجودگی میں چہارشنبہ کو کرکٹر منوج تیواری ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔ یہ شمولیت ضلع ہوگلی میں ممتابنرجی کی ریالی کے موقع پر ہوئی۔ قبل ازیں منوج نے ٹوئیٹر پر اپنا سیاسی خاکہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا نیا سفر شروع ہورہا ہے۔ انہوں نے عوام سے تائید و حمایت کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایکٹرس کنچن ملک، جونے مالیا اور سایونی گھوش بھی ٹی ایم سی میں شامل ہوگئے۔