کریم نگر میں فحاشی کے اڈے پر پولیس کے دھاوے، دو افراد گرفتار

   

کریم نگر۔/20 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کرسچین کالونی میں فحاشی کے ایک اڈے پر بروز منگل ٹاسک فورس پولیس اورٹو ٹاون پولیس نے مشترکہ طور پر دھاوا کرتے ہوئے دو نوجوانوں اور ایک عورت کو گرفتار کرلیا۔ کرسچین کالونی کے ایک مکان میں ٹاسک فورس کریم نگر ٹو ٹاون پولیس نے مشترکہ طور پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے جگتیال ضلع کونڈہ گٹو کے متوطن پی گنیش ، کریم نگر کے متوطن بی جگدیش کو پکڑ لیا۔ اس طرح فحاشی کے اس اڈے کو چلانے والی کریم نگر کی متوطن خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ملوث افراد پر ٹو ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ اس موقع پر ٹاسک فورس سی آئی آر پرکاش، کے ششی دھر ریڈی نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ دیگر مقامات سے لڑکیوں کو لایا جاکر اس طرح فحاشی کا کاروبار چلایا جارہا ہے ۔ کریم نگر میں اس طرح کے کاروبار میں ملوث افراد پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اس طرح کے دھندے میں ملوث افراد ایسی عادتوں کو نہ بدلنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ بھی عائد کردیا جائے گا۔ ٹاسک فورس عملہ ٹوٹاون سی آئی سی ایچ دیوار یڈی، ایس کے نریش ، ومشی اور عملے کے دیگر ارکان شریک تھے۔