کسانوں کی ضروریات کی تکمیل کیلئے رعیتو ویدیکا کی تعمیر

   

حسن آباد : رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر متی ریڈی یادگری ریڈی نے آج پر زورانداز میں ادعا کیا کہ ریاست تلنگانہ میں کے سی آر حکومت کی جانب سے کسانوں کی تمام تر ضروریات کی تکمیل کیلئے مقامی سطح پر کسان ویدیکا تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ کسانوں کو پیش آنے والے دشواریوں کا ازالہ ہوسکے ۔ وہ آج ضلع سدی پیٹ کے کمراویلی منڈل مستقر پر 22لاکھ روپئے کے صرفے سے تعمیر کئے جانے والے رعیتو ویدیکا کے تعمیری کاموں کا رسمی افتتاح انجام دے کر تقریب کو مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کسانوں کی ہر اعتبار سے ہر ممکنہ مدد فراہم کرتے ہوئے خوشحال و بادشاہ بنانے کے خواہاں ہے ۔ اس ضمن میں بڑے پیمانے پر رقومات بھی خرچ کئے جارہے ہیں ۔ تحصیلادر پی سری ہری منڈل آفیسر ملکارجن ، صدر منڈل پریشد ٹی کیرتناکشن ، جی بھکشاپتی و دیگر اور سدپا ضلع پریشد رکن بھی تقریب میں موجود تھے ۔