کسانوں کے احتجاج پر جسٹن ٹروڈو کاکے بیان کوہندوستان نے”غلط جانکاری“ پرمبنی قراردیا۔

,

   

نئی دہلی۔کینڈین صدر جسٹن ٹروڈو کے کسان احتجاج پر دئے بیان کا ہندوستان کی جانب سے تیکھا ردعمل پیش کیاگیا اور کہاکہ بیان ”غلط جانکاری“ پرمبنی اوریہ بھی کہاکہ مذکورہ تبصرہ ”غیرمطلوب“ہے بالخصوص جب ایک جمہوری ملک کے یہ داخلی معاملات ہیں۔

ایک بیان میں وزرات داخلی امور کے ترجمان انوراگ شرایواستو نے کہاکہ یہ بھی بہتر ہوگا کہ سفارتی بات چیت سیاسی مفادات کے لئے غلط انداز میں پیش نہیں کئے جائیں۔

سریواستو کا یہ بیان اس وقت آیاجب ہندوستان میں فارم قانون کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے متعلق جسٹن ٹروڈو نے تشویش کااظہار کیااور کہاکہ اوٹاوانے ہندوستانی انتظامیہ سے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے اس کواجاگر کیاہے۔

کینڈین ایم پی بردیش چاگر کی جانب سے551ویں گرونانک جینتی کے موقع پر منعقدہ فیس بک لائیو میں کینڈ اکے مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز کہاکہ پرامن احتجاج کے حقوق کی حفاظت کیلئے کینڈا وہاں پر ہمیشہ کھڑا ہے۔

کینڈین قائد ہندوستان میں کسانوں کے متعلق تبصرے پر میڈیا کاسوال کا جواب دیتے ہوئے سریواستو نے کہاکہ ”ہندوستان میں کسانوں سے متعلق کینڈین قائد کا بیان ہمیں غلط جانکاری پر مبنی لگاتا ہے۔

ایسا تبصرہ غیرمطلوب ہے’بالخصوص جبکہوہ ایک جمہوری ملک کا داخلی معاملہ ہو۔ بہ بھی بہترہوگا کہ سفارتی بات چیت سیاسی مفادات کے لئے نہ کی جائے“۔ مرکز کے نئے زراعی قانون کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے