کسانوں کے قائد راکیش ٹکیٹ کا مغربی بنگال کے نندی گرام میں جلسہ

,

   

کلکتہ۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے درمیان میں انتخابی جنگ کے پیش نظر اور چیف منسٹر ممتا بنرجی اور سویندھو ادھیکاری کے درمیان میں جاری لفظی جنگ کے بیچ کسانوں کے قائد راکیش ٹکیٹ نندی گرام میں ”مہاپنچایت“ کے انعقاد کی تیاری میں ہیں۔

بندی گرام کے راستے میں ٹکیٹ نے رپورٹرس کو بتایاکہ”میں پورا مغربی بنگال پھیروں گا اور لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ بی جے پی کو ووٹ نہ دیں“۔

این ڈی ٹی وی کی خبر ہے کہ ان کا کلکتہ میں ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈولا سین نے آج استقبال کیاہے۔انہوں نے کلکتہ کی مایو روڈ پر ٹی ایم سی کے چند ایک قائدین سے بھی ملاقات کی ہے۔

قبل ازیں ہفتہ کے روز مذکورہ قائدین نے کلکتہ میں ایک ”کسان مہاپنچایت“ میں شرکت کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مغربی بنگال کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ کریں۔

نندی گرام میں کافی اہمیت کا حلقہ بن گیا ہے کیونکہ بنرجی نے اپنے سابقہ ساتھی ادھیکاری کے مقابلے میں خود کو پیش کیاہے جو پچھلے سال ٹی ایم سی فرار ہوکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

جس کے پارٹی سے باہر جاتے ہی پارٹی سے دیگر قائدین کے پارٹی چھوڑ کر جانے کی روایت کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔

مذکورہ سیٹ مخالف زراعی اراضی حصول تحریک کی میزبان بھی رہی ہے جس نے 2011میں بنرجی کو اقتدار سے نوازا تھا۔

مرکز کے تین نئے زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کے اجتماع سمیوکت کسان مورچہ کے ممبرس کا کہنا ہے کہ جہاں پر بھی اسمبلی انتخابات چل رہے ہیں وہاں جاکر ہم بی جے پی کے خلاف مہم چلائیں گے۔

جمعہ کے روز کسانوں کی اس تنظیم نے ایک اپیل بھی جاری کی ہے جس کا عنوان ہے”بی جے پی کوووٹ نہیں“۔