کسانوں کے 26مئی کے احتجاج کو اے اے پی کی حمایت حاصل

,

   

اپوزیشن پارٹیوں کی مانگ ہے کہ فوری زراعی قانون برخواست کئے جائیں اور ایم ایس پی کو قانونی حیثیت فراہم کریں جیسا کہ سوامی ناتھ کمیشن میں سفارشات کی گئی ہیں۔


نئی دہلی۔سمیوکت کسان مورچہ(ایس کے ایم) کی جانب سے قومی سطح پر جاری احتجاج کے چھ ماہ کی تکمیل پر 26مئی کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے‘ اس کی حمایت میں اتوار کے روز عام آدمی پارٹی نے اپنی حمایت پیش کی ہے۔

ایک ٹوئٹ میں عام آدمی پارٹی لیڈر نے راگھو چڈھا نے مرکز پر زوردی اکہ فوری بات چیت بحال کرے اور ان کے مطالبات کو پورا کریں۔

چڈھا نے ٹوئٹ کیاکہ”عام آدمی پارٹی 26مئی کو سمیوکت کسان مورچہ کی جانب سے اعلان کردہ ملک گیر احتجاجی کی حمایت پیش کی ہے جو احتجاج کے چھ ماہ کی تکمیل پر اعلان کیاہے۔ہم مرکز پر زوردی رہے ہیں کہ فوری بات چیت بحال کرے اور ان کے مطالبات کو پورا کریں۔ اے اے پی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے“۔

ایس کے ایم کی جانب سے 26مئی کے روز ”جمہوریت کا سیاہ دن“ منانے کے اعلان کے تین دن بعد قبل ازیں دن میں 12اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کے روزکسانوں کی تنظیم کی جانب سے لئے گئے فیصلے کی حمایت پیش کی ہے۔

بارہ بڑی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”ہم ایس کے ایم کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج کی حمایت کرتے ہیں جو کسانو ں کے پرامن احتجاج کہ چھ ماپ کی تکمیل کے موقع پر 26مئی کو منعقد کیاجارہا ہے“

اس مشترکہ بیان پر اپوزیشن قائدین سونیا گاندھی(کانگریس)‘ ایچ ڈی دیو گوڑا(جے ڈی۔ ایس)‘ شرد پوار(این سی پی)‘ ممتا بنرجی(ٹی ایم سی)‘ ادھو ٹھاکرے(شیو سینا)‘ایم کے اسٹالن(ڈی ایم کے)‘ ہیمنت سورین(جے ایم ایم)‘ فاروق عبداللہ(جے کے پی اے)‘ اکھیلیش یادو(سماج وادی پارٹی)‘تیجسوی یادو(آر جے ڈی)‘ ڈی راجہ(سی پی ائی) او رسیتا رام یچوری(سی پی ائی۔ ایم)کی دستخطیں شامل ہیں۔

اپوزیشن پارٹیوں کی مانگ ہے کہ فوری زراعی قانون برخواست کئے جائیں اور ایم ایس پی کو قانونی حیثیت فراہم کریں جیسا کہ سوامی ناتھ کمیشن میں سفارشات کی گئی ہیں۔

جمعہ کے روز کسانوں کی اس تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے یوئے کسانوں کے ساتھ نئے زراعی قوانین سے دستبرداری پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کی مانگ کی اور کہاکہ 25مئی تک حکومت کی جانب سے کوئی ”مضبوط او رمنفی جواب نہیں ملتا ہے“ وہ اپنے احتجاج میں شدت پیدا کردیں گے۔