کسی ’واضح معاہدے‘ کے بغیر کابل ایئرپورٹ چھوڑ نے قطر کا اشارہ

   

دوحہ : قطر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہیکہ اگر کوئی واضح معاہدہ نہ کیا گیا تو دوحہ حکومت کابل ایئرپورٹ کو چلانے کی ذمہ داری سے پیچھے ہٹ سکتی ہے۔ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ معاہدے میں طالبان سمیت سب کا شامل ہونا ضروری ہے اور تمام تر نکات پر واضح اتفاق ہونا چاہیے۔
قطری وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب حال ہی میں انہوں نے کابل کا دورہ کیا ہے۔