کس نے کہہ دیا بی جے پی کو شکست نہیں دی جاسکتی ہے؟۔ چدمبرم

,

   

نئی دہلی۔ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو اس بات پر یقین ہونا چاہلے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کو شکست دی جاسکتی ہے اور بہار کے مجوزہ انتخابات سے امید کی جاسکتی ہے اس کو ثابت کریں گے۔

مذکورہ اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا کے لئے2019کے ضمنی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس لیڈر نے اشارہ دیاکہ بی جے پی کی جیت کا تناسب بڑے پیمانے پر کم ہوا ہے۔

چدمبرم نے کہاکہ ”اسمبلی حلقوں میں 381کے 330اسمبلی انتخابات یا پھر 51اسمبلی ضمنی انتخابات2019کے لوک سبھا الیکشن کے بعد سے ہوئے ہیں‘ جہاں پر بی جے پی کے امیدوار ہیں۔

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے مذکورہ 381اسمبلی حلقو ں میں سے 319میں جیت حاصل کی تھی جبکہ2019میں ہوئی ضمنی انتخابات میں مذکورہ حلقوں میں بی جے پی نے 381میں سے 163پر جیت حاصل کی ہے“۔

مذکورہ لیڈر نے مزیدکہاکہ ”کون کہتا ہے کہ بی جے پی کو شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کو اس بات کایقین ہونا چاہئے کہ وہ بی جے پی کو شکست دے سکتے ہیں۔

میں امید کرتاہوں اس کو ثبوت بہار میں ملے گا“۔ کانریس‘ سی پی ائی‘ سی پی یم عظیم اتحاد کا حصہ ہیں جو راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے قیادت میں تشکیل دیاگیاہے۔

اکٹوبر28کو بہار الیکشن کے پہلے مرحلے کی رائے دہی مکمل ہوئی ہے‘ جبکہ دیگر دو مراحل کی رائے دہی 3اور7نومبر کو مقر ر کی گئی ہے۔ نومبر10کے روز ووٹوں کی گنتی مقرر ہے