کشمیری انٹرنیٹ صرف گندی فلمیں دیکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں: نیتی آیوگ کے رکن وی کے سرسوت کا متنازعہ بیان

,

   

سری نگر: نیتی آیوگ کے رکن وی کے سرسوت نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ بند کرنے سے وہاں کی معیشت کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا ہے کیونکہ وہاں کے لوگ انٹرنیٹ کا استعمال گندی فلمیں دیکھنے کے لئے کرتے ہیں۔ وی کے سرسوت نے یہ بیان گجرات کے گاندھی نگر میں دھیرو بھائی امبانی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

وہ ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگروہاں انٹرنیٹ نہیں ہے تو ا س سے کیا فرق پڑا۔ وہاں انٹرنیٹ پرلوگ کیا دیکھتے ہیں۔ گندی فلموں کو دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر میں انٹرنیٹ نہ ہوں تو اس سے معیشت پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔سرسوت کے بیان پر سیاسی جماعتوں ؎کے قائدین نے زبردست تنقید کی۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ سرسوت کو ہندوستان کا دستور پڑھنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر چیمبرس آف کامرس انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق نے اس سرسوت کے بیان کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ایک ذمہ دار شخص ہوتے ہوئے اس طرح کا بیان دینا قابل مذمت ہے۔ اس طرح کے بیانات سے کشمیر ی عوام کوبدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے 18 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے سرسوت کو استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔