کشمیری پنڈت کا قتل۔ سنجے شرما کی موت سے قبل خاندان جموں منتقل ہوا تھا

,

   

جنوبی کشمیر کے ضلع پلواماں کے اچن علاقہ میں بہت قریب سے دہشت گردوں نے 40سالہ سنجے شرما پر گولی برسا کر ہلاک کردیاتھا۔


جموں۔جموں اور کشمیر میں دہشت گردی کے عروج کے دوران کشمیری پنڈت کے خاندان نے پوری ہمت کے ساتھ مقابلہ کیاتھا تاکہ وادی میں وہ رہ سکے اپنے گھر چلانے والے سنجے شرما کی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کے بعد جموں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگیاہے۔

ایک اے ٹی ایم میں گارڈ کی ملازمت کرنے والے سنجے شرما دہشت گردوں کی گولیوں سے جو ڈھیر ہوگئے تھے‘ کے تین ہفتوں بعداس کی بیوہ اور تین چھوٹے بچے اوردیگر چھ قریبی رشتہ دار جموں پہنچے اور مہاجرین کے طور پر اپنا نام درج کرایاہے۔

متوفی شرما کی بیوہ سنیتا نے مناسب بازآبادکاری پیاکیج‘ بشمول رہائش‘ معاوضہ کے خطو ط ملازمت اور یتیم بچوں کو فری تعلیم کے لئے ایل جی کی مداخلت طلب کی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلواماں کے اچن علاقہ میں بہت قریب سے دہشت گردوں نے 40سالہ سنجے شرما پر گولی برسا کر ہلاک کردیاتھا۔

سنیتا جس کو دوسے نو سال کے درمیان عمر کے اپنے بچوں کے ساتھ ہیں نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ ”ہم بدقسمت واقعے کے بعد مسلسل خوف میں جی رہے تھے جس نے ہماری زندگی کو الٹ پلٹ کردیا۔ ہم وہاں محفوظ نہیں ہیں اور کبھی واپس نہیں ائیں گے۔

اگر حکومت ہماری بحالی میں ناکام رہتی ہے‘ تو میں اپنے بچوں سمیت خودکشی کر لوں گی“۔