کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام پاکستان کا اقوام متحدہ کو مکتوب

   

اسلام آباد ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔ جس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر شدہ صورتال کا تفصیلی تذکرہ کیا گیا ہے ۔ انسانی حقوق ادارہ سربراہ مثل بیشلٹ سے قریشی نے کہا کہ محض مسئلہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے پلوامہ حملے کے لیے ہندوستان نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ پلوامہ دہشت گرد حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان شاہ محمود قریشی نے یہ ریمارک کیا ہے اور کہا کہ ’ میں اس بات پر توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر مسئلہ متنازعہ علاقہ ہے ‘ ۔۔