کشمیر پولیس بہادری میں آگے، زیادہ تمغے جیتے

   

نئی دہلی: جموں و کشمیر نے یوم جمہوریہ کی ماقبل شام بہادری کے لئے 115 پولیس اہلکاروں کو حاصل کیا، جس میں ممتاز خدمات پزیڈنٹ میڈل اور 15 اتکرشٹ سیوا میڈل شامل ہیں۔ملک بھر میں کسی بھی پولیس فورس کے تعلق سے جموں و کشمیر پولیس کے پاس سب سے زیادہ تمغے ہیں۔اس بات سے پرجوش ہو کر مرکز کے زیر انتظام خطے کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے منگل کو جموں و کشمیر کو تعاون فراہم کرنے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ریاست کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، داخلہ سکریٹری اور وزارت داخلہ کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔ایک ٹویٹ میں، جے اینڈ کے پولیس نے بھی ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ریاستی پولیس لگن اور جوش کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (جموں) مکیش سنگھ اور منیش کمار سنہا نے ممتاز خدمات کے لیے پریزیڈنٹ کا پولیس میڈل حاصل کیا ہے ۔جموں و کشمیر پولیس کو ریاست کو وقت پراور کارروائی کے لائق انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کا کریڈٹ دیا گیا ہے۔