کشن کی جارحانہ بیاٹنگ سے کوہلی کو راحت: آتھرٹن

   

لندن : انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل آتھرٹن نے کہا ہے کہ پہلا مقابلہ کھیلنے والے ایشان کشن کی جارحانہ بیاٹنگ کی وجہ سے دباؤ میں موجود ویراٹ کوہلی کو بہتر مظاہرہ کرنے کے لئے وکٹ پر ٹھہرنے کا موقع فراہم کیا جس کی بدولت انھوں نے دوسرے ٹی 20 مقابلے میں اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ایشان نے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی ٹی 20 مقابلے میں 32 گیندوں میں 56 رنز اسکور کئے اور دوسری وکٹ کے لئے ویراٹ کوہلی کے ہمراہ 94 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی اور اس دوران کوہلی نے 49 گیندوں میں ناقابل تسخیر 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ آرتھرٹن نے کہاکہ کشن کی شاندار بیاٹنگ کی وجہ سے کوہلی پر حالیہ ناقص مظاہروں کی وجہ سے جو دباؤ تھا اُس کو ہٹانے کا کپتان کو موقع ملا۔ آتھرٹن نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پہلے مقابلہ میں کوہلی دباؤ میں تھے کیوں کہ دوسرے سرے سے بہتر مظاہرہ نہیں ہورہا تھا لیکن کشن کے شاندار مظاہرہ کی بدولت کوہلی کو اُن کا فطری کھیل کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا اور کوہلی اپنے اصل رنگ میں نظر آئے۔